کاروار :12؍ مارچ (ایس اؤ نیوز)سرکاری دفاتر میں سائبر تحفظات کو لے کر نیشنل انفارمیشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں ہدایت دی گئی ہے کہ سرکاری دفاتر میں متعینہ ہدایات پر لازمی طورپر عمل کی جائے۔ اس بات کی بھی ہدایت دی گئی ہے کہ سرکاری اطلاعات کی جانچ کئے بغیر سوشیل میڈیا پراطلاعات کو پوسٹ نہ کیا جائے، سرکاری دفاتر میں موجود کمپیوٹر یا موبائیل میں گیم کھیلنےپربھی پابندی عائد کی گئی ہے اورسرکاری محکمہ جات کے کسی بھی حساس میٹنگ کے موقعوں پر آفسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دورا میٹنگ اپنا موبائیل سوئچ آف رکھیں۔
کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں سرکاری دفاتر کی جانکاری اور اطلاعات کا غلط استعمال اور سائبر حملوں کو دیکھتےہوئے نیشنل انفارمیشن سینٹر کی جانب سے اس طرح کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
وزارت اور نیٹ ورک ٹیموں سے کہاگیا ہے کہ محفوظ لوکل ائیریا نیٹ ورک جن ہدایات کو اپناتا ہے اسی پر عمل کیاجائے۔ اسی طرح سرکاری عملےکو سائبر تحفظاتی ہدایات سے بھی باخبر کیاگیا ہے۔ عملے سے کہاگیا ہے کہ وہ سرکار کے اندرونی دستاویزات کی اسکیننگ کےلئے بیرونی ایپ کا استعمال نہ کریں ۔اورکسی بھی غیر محفوظ اشیاء کو لےکر پاس ورڈ، آئی پی ایڈریس، نیٹ ورک کا نقشہ یا حساس جانکاری کو لکھ کرنہ رکھیں۔
کس کس پر پابندی ہے؟:انٹرنیٹ کے ذریعے غیر مصدقہ یا پائریٹیڈ یعنی فلمی گیت، ای ۔بک یا سافٹ وئیر ڈاؤن لوڈ نہیں کرسکتے۔ کسی بھی طرح کے گیم نہیں کھیل سکتے۔ ان سب کےلئے سرکار کےمصدقہ کمپیوٹر کا استعمال نہیں کرسکتے۔ انٹرنیٹ براؤزر میں کسی بھی ادائیگی کے متعلق جانکاری جمع نہیں کرسکتے۔ کسی تیسرے فرد کے بےنام خدمات کا استعمال کرنا بھی ممنوع ہے۔
میٹنگ کے دوران موبائیل سوئچ آف: سرکاری دفاتر میں جب افسران یا عملہ کسی بھی حساس موضوع پر ہونے والی میٹنگوں میں شریک ہوتےہیں تواُنہیں اپنے موبائیل سوئچ آف کرنے ہونگےاور اپنا موبائیل میٹنگ کمرے کے باہر کسی حفاظت والی جگہ پر رکھنا ہوگا۔ سوشیل میڈیا اور نیٹ ورکنگ سافٹ وئیر استعمال کے دوران انفرادی جانکاری کے استعمال اور ظاہر کرنےکے متعلق چوکنا رہنا ہوگا۔
اندرونی دستاویزات کوسوشیل میڈیا پر پوسٹ نہ کیا جائے: سرکار کے اندرونی دستاویزات یا جانکاری کوسوشیل میڈیا پر شائع کرنے کی ممانعت رہے گی۔ اس کےعلاوہ پوسٹ کرنے یا شئیر کرنے پربھی پابندی عائد کی گئی ہے۔